کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کے 23فروری کو ہونیوالے الیکشن کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

جمعرات 14 فروری 2019 17:20

کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کے 23فروری کو ہونیوالے الیکشن کیخلاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کے 23فروری کو ہونے والے الیکشن کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔مسٹر جسٹس شاہد کریم نے ڈاکٹر فضیلہ ناصر کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ اس وقت ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر کام کر رہی ہیں،کالج اف فزیشن ایند سرجن پاکستان سے ایف سی پی ایس کی ڈگری لے رکھی ہے ،اس کالج کے الیکشن 25فروری کو ہو رہے ہیں ،پانچ سال سے ممبر ہونے کی بناء پر الیکشن لڑنے کی اہل ہوں مگر سیاسی بنیادوں پر اسکا نام ووٹر لسٹ میں شامل نہین کیا گیا نہ ہی الیکشن لڑنے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔

معزز عدالت سے استدعا ہے کہ میرا نام ووٹر لسٹ میں شامل کرکے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے اور نئی ووٹر لسٹ بنانے تک الیکشن روکے جائیں ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں عدالت کسی الیکشن پراسس میں مداخلت نہیں کر سکتی ۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔