سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان

سعودی حکومت کا پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا فیس میں کمی کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 فروری 2019 17:14

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 فروری 2019ء) :سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران سعودی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزافیس میں کمی کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔ ویزا فیس میں کمی کا اطلاق 15 فروری سے متوقع ہے۔ موجودہ وزٹ ویزا فیس تقریباً 2000 سعودی ریال ہے۔ذرائع کے مطابق وزٹ ویزا فیس338 ، سنگل انٹری فیس338 اور ملٹی پل ویزافیس 675 ریال ہوگی جبکہ موجودہ وزٹ ویزا فیس تقریباً 2000 سعودی ریال ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کو ای ویزہ کی سہولت دینے کا عندیہ بھی دیا ہے جس سے پاکستانی عازمین حج کو ویزہ انٹرنیٹ سے آن لائن دیا جاسکےگا۔اس کے علاوہ سعودی حکام سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر بنانے کی درخواست بھی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ان سے پاکستان کے حج کوٹہ میں اضافے کی بات بھی کریں گے۔

اس کے علاوہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ کا سعودی حکومت کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے، سعودی حکومت نے اس سال پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرلیا ہے، لاہور اور کراچی سے روڈ ٹو مکہ منصوبے کا آغازہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اور سعودی عرب میں داخلے کے بعد حاجیوں کو پیش آنے والی مشکلات کے سدِ باب کے لیے حکومت نے سعودی حکام سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر بنانے کی درخواست بھی کی ہے۔

پاکستانی عازمین حج کو سعودی عرب میں سفری اور رہائشی سہولیات کے حوالے سے بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی حکومت کی طرف سے عائد کیے گئے گئے دو ہزار ریال کے ٹیکس کی معافی کے بارے میں بھی سعودی ولی عہد سے خصوصی درخواست کی جائے گی۔