Live Updates

عوام وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ‘اعجاز چوہدری

تحریک انصاف کے کارکنان گائوں اور دیہات کی سطح پر عوام میں شجرکاری کی اہمیت اجاگر کریں گے‘رہنما تحریک انصاف

جمعرات 14 فروری 2019 18:45

عوام وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘شجر کاری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے مرکز ی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ''پلانٹ فار پاکستان'' شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جنگلات کے تحفظ و ترقی میں اپنا قومی اور عالمی فریضہ ادا کریں جنگلات کو قدرت کا انمول عطیہ ہیں،پاکستان کی خوبصورتی،متعدل موسم اور قیمتی آبی وسائل جنگلا ت کے مرہون منت ہیں اور موجودہ اور آنے والی نسلوں کی بہتری اور محفوظ مستقبل کیلئے موجودہ جنگلات کا تحفظ اور مزیدجنگلات کا اگانا نا گزیر ہے، کرہ ارض پر ماحولیاتی عدم توازن کی ایک بڑی وجہ جنگلات کا تیزی سے کم ہونا ہے اسلئے یہ ہماری قومی اور انسانی ذمہ داری ہے کہ انسانی زندگی کو لاحق خطرات کم کرنے کیلئے شجر کاری اور شجر پروری پر بھرپور توجہ دیں۔

(جاری ہے)

وہ گز شتہ روز اپنے انتخابی حلقہ این اے 133کے علاقہ جوہر ٹائون ، گرین ٹائون اور اکبر چوک میں پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ ''پلانٹ فار پاکستان'' شجر کاری مہم کے تحت پودے لگانے کے موقع پر گفتگوکررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں، کالجوں اور بالحضوص سرکاری جامعات کے طلبہ وطالبات،عوام الناس اور علما سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ ملک کو خوشحال اور سرسبزوشاداب رکھنے کیلئے شجر کاری مہم میں دل و جان سے حصہ لیکر اپنا ملی فریضہ انجام دیں، پاکستان ماحولیاتی تغیر کے مہلک اثرات سے متاثر ہونے والے ممالک میں سرفہرست ہے، ماحولیاتی آلودگی ایک بڑے چیلنج کی صورت میں سر اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے آگے بڑھ کر ماحول کے تحفظ کا نظریہ قوم کے سامنے رکھا اور پختونخوا میں پانچ برس کے دوران سوا ارب درختوں کی تنصیب کے کارنامے کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی، ماحولیاتی تغیر سے جنم لینے والی تباہ کاریوں کے سامنے جنگلات کی فصیل کھڑی کرنا ہوگی،تحریک انصاف وفاقی حکومت کی شجرکاری مہم میں بھرپور انداز میں شرکت کرے گی، تحریک انصاف کے کارکنان گائوں اور دیہات کی سطح پر عوام میں شجرکاری کی اہمیت اجاگر کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات