پی ایس ایل ٹیموں نے گانے جاری کردیے

جمعرات 14 فروری 2019 23:21

پی ایس ایل ٹیموں نے گانے جاری کردیے
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ٹیموں نے اپنے شائقین کا جوش بڑھانے کے لیے نئے گانے جاری کردئیے۔پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی، ملتان سلطان اور کراچی کنگز نے اپنے نئے گانے جاری کردئیے جنہوں نے شائقین کے مزے دوبالا کردئیے تاہم پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے گانوں نے دیگر عوام کو بھی خوب محظوظ کیا۔

ملتان سلطان کا گانا معروف گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنے روایتی انداز میں گایا ہے جہاں ان کے گانے میں انہوں نے اپنے روایتی آواز سے لوگوں کو محظوظ کیا ہے، وہیں اس گانے میں جنوبی پنجاب کی ثقافت کو بھی دکھایا گیا ہے۔اس گانے کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں سرائیکی زبان کا بھی استعمال کیا گیا ہے، جس سے گانا دیگر لوگوں کی توجہ بھی حاصل کرنے میں کامیاب گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملتان سلطان کی طرح پشاور زلمی نے بھی گانے میں روایتی انداز کا استعمال کرکے اپنے مداحوں کو خوبصورت تحفہ دیا ہے۔پشاور زلمی کے گانے کی خاص بات یہ ہے کہ وہ پشتو زبان میں ہے۔ اسے گل پانڑا اور زیک آفریدی نے گایا ہے۔اس گانے کی میوزک اور روایتی پشتو لہجے نے بھی عوام کو محفوظ کیا۔اس گانے میں ٹیم کے کھلاڑی بھی رقص کرتے دکھائی دئیے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا گانا اس بار ریپر عابد بروہی نے ہپ ہاپ انداز میں گایا ہے۔

اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بھی بلوچی زبان کا استعمال کیا گیا ہے۔گانے میں عابد بروہی سمیت دیگر ماڈلز کی ڈانس نے بھی شائقین کو خوب محظوظ کیا۔کراچی کنگز کے گانے کو پاپ گلوکار شہزاد رائے نے گایا ہے اور اس گانے میں فیصل قریشی اور وسیم اکرم سمیت دیگر شخصیات کو بھی دکھایا گیا ہے۔اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بھی کراچی کے لائف اسٹائل اور جوش و جذبے کو دکھایا گیا ہے۔

گانے میں کراچی کے نوجوانوں کو بھی روڈوں پر کرکٹ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کو گزشتہ ماہ جنوری میں ریلیز کیا گیا تھا، ’کھیل دیوانوں کا‘ گانے کو اداکار و گلکار فواد خان اور ینگ دیسی نامی گلوکار نے گایا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ فواد خان نے پی ایس ایل کا نغمہ گایا ہے ورنہ اس سے قبل یہ ذمے داری معروف گلوکار علی ظفر انجام دیتے رہے ۔