دُبئی میٹرو اسٹیشن پر بچی سے جنسی چھیڑ چھاڑ کرنے والے بھارتی کو سزا
عدالت نے بھارتی شہری کو چھ ماہ قید کے لیے جیل بھیج دیا گیا
محمد عرفان جمعہ 15 فروری 2019 15:13
(جاری ہے)
یہ واقعہ گزشتہ سال20 اکتوبر کو پیش آیا تھا جس کی رپورٹ بْر دْبئی پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی تھی۔
ایک پولیس اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ وہ دوپہر ایک بجے کے قریب ڈیوٹی کے مقام پر موجود تھا۔جب میٹرو سٹیشن کے ٹکٹ عملے کا ایک اہلکار اْس کے پاس آیا۔ اْس نے بھارتی نوجوان کو پکڑ رکھا تھا جبکہ ساتھ ہی ایک لڑکی بھی تھی۔ ٹکٹ اہلکار نے بتایا کہ نوجوان نے بچی سے غلط حرکت کی تھی۔ جس پر پولیس اہلکار اْسے تھانے لے آیا اور اْس سے تفتیش شروع کر دی۔ ملزم نے تفتیشن کے دوران بچی سے جنسی چھیڑ چھاڑ کا اعتراف کر لیا تھا۔ متاثرہ بچی نے بتایا کہ وہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ سے اندر داخل ہو رہی تھی، اس دوران وہ اپنے بیگ میں پیسے رکھنے میں مصروف تھی کہ اچانک نشے میں دْھت ملزم نے اْسے پکڑ لیا اور اس کے جسم کے مختلف حصّوں پر ہاتھ پھیرنے لگا۔بچی کے مطابق وہ اس اچانک جنسی حملے سے اتنی خوفزدہ ہو گئی تھی کہ چیخ و پْکار بھی نہ کر سکی۔ تاہم چند لمحوں کے بعد اْس نے ٹکٹ عملے کو جا کر ساری صورتِ حال سے آگاہ کیا۔جس پر وہاں موجود تمام افراد کی لائن بنوائی گئی جن میں سے لڑکی نے ملزم کو شناخت کر لیا۔ بعد ازاں کلوز سرکٹ کیمروں کی ریکارڈنگ سے بھی نوجوان کی شرمناک حرکت کا پتا چل گیا۔ ملزم کو عدالت کی جانب سے بغیر پرمٹ شراب استعمال کرنے پر پہلے ہی دو ہزار درہم کا جرمانہ کیا جا چکا ہے۔ ملزم کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.