چیئر مین سینٹ سے مصر کے سفیر کی ملاقات ،
باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال مسلم اٴْمہ اس وقت باہمی اختلافات کا شکار ہے ، مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہوگا، چیئر مین سینٹ جنگ مسائل کا حل نہیں ، پر امن مذاکرات کی ترقی کی راہیں ہموار کرنے میں مددگار ثابت ہونگے، صادق سجرانی دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے، مصر سفیراحمد محمد فضل کی ملاقات میں بات چیت
جمعہ 15 فروری 2019 16:05
(جاری ہے)
صادق سنجرانی نے کہاکہ پاکستان مصر کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
صادق سنجرانی نے کہاکہ عالمی وعلاقائی تناظر کو سامنے رکھتے ہوئے پاک مصر تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی ضرورت ہے۔صادق سنجرانی نے کہا کہ تجارت ، سیاحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے بھر پور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔صادق سنجرانی نے کہاکہ پارلیمانی سفارتکاری کو برؤے کار لاتے ہوئے عوامی سطح پر تعلقات کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پارلیمانی و ادارہ جاتی روابط کے ذریعے مسائل کے حل اور ایک دوسرے کو سمجھنے میں مددملے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستانی طلباء کیلئے جامعہ الا اظہرمیں سکالرشپس کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے مواقع پیدا کیے جائیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مسلم اٴْمہ اس وقت باہمی اختلافات کا شکار ہے ، مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں ، پر امن مذاکرات کی ترقی کی راہیں ہموار کرنے میں مددگار ثابت ہونگے۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ مسلم اٴْمہ کے اتحاد کیلئے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔ مصر کے سفیر نے پاک مصر تعلقات کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔ سفیر مصر نے کہاکہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.