Live Updates

تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں ، بھارت کو پاکستان پر بلا جواز الزامات لگانے سے اجتناب کرنا چاہیے، وزیر خارجہ

پاکستان ہمیشہ سے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا حامی رہا ہے ، افغانستان میں امن کا قیام پورے خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے ناگزیر ہے،پاکستان نے افغان امن عمل میں اپنا حتی المقدور کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہے گا ، شاہ محمود قریشی کا جرمن اخبار کو انٹرویو

جمعہ 15 فروری 2019 17:51

تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں ، بھارت کو پاکستان ..
میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں ، بھارت کو پاکستان پر بلا جواز الزامات لگانے سے اجتناب کرنا چاہیے، پاکستان ہمیشہ سے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا حامی رہا ہے ، افغانستان میں امن کا قیام پورے خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے ناگزیر ہے،پاکستان نے افغان امن عمل میں اپنا حتی المقدور کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہے گا - جمعہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے میونخ میں جرمن اخبار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میونخ میں منعقدہ عالمی سیکورٹی کانفرنس ،ایک بہت اہم عالمی فورم ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج دنیا بھر سے وزرائے خارجہ، دفاع اور سیکورٹی ماہرین ایک جگہ اکٹھے ہوئے ہیں اور اہم عالمی اور علاقائی معاملات پر اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے اور باہمی مشاورت سے ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے میں مدد ملے گی جس سے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل طے کرنے میں بہت معاونت مل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان ہمیشہ سے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا حامی رہا ہے - افغانستان میں قیام امن نہ صرف افغانستان کیلئے بلکہ پورے خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان نے افغان امن عمل میں اپنا حتی المقدور کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہے گا - انہوںنے کہاکہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو تقویت مل رہی ہے ۔ پلوانہ جموں و کشمیر میں ہونے والے خودکش حملے اور بھارتی الزامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم شروع دن سے ہندوستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں رہے ہیں اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا بیان بھی ریکارڈ پر ہے۔ہندوستان کو بھی پاکستان پر بلا جواز الزامات لگانے سے اجتناب کرنا چاہیے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات