Live Updates

شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی حق سچ کی فتح،رانا تنویر حسین

قوم سے جھوٹ بول کر ملکی ترقی کا پہیہ پیچھے کی طرف گھمانے والوں کو عبرتناک شکست ہے عوام پر حقیقت عیاں ہو چکی ہے ، پی ٹی آئی نے صرف اقتدار کے حصول کیلئے پوری قوم کو گمراہ کیا چور چور کا جھوٹا راگ الاپ کرملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، رہنماء مسلم لیگ ن

جمعہ 15 فروری 2019 21:54

شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی حق سچ کی فتح،رانا تنویر حسین
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر رانا تنویر حسین نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی حق سچ کی فتح اور قوم سے جھوٹ بول کر ملکی ترقی کا پہیہ پیچھے کی طرف گھمانے والوں کو عبرتناک شکست ہی. عوام پر حقیقت عیاں ہو چکی ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے صرف اقتدار کے حصول کیلئے پوری قوم کو گمراہ کیا اور چور چور کا جھوٹا راگ الاپ کرملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہی.

رانا تنویر حسین نے کہا کہ آئندہ چند روز بعد عوام کے ہردلعزیز لیڈر میاں نواز شریف بھی عد لیہ سے سرخرو ہو کر عوام کے درمیان موجود ہوں گی. انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی حکومت کو کام کرنے کا پورا موقع دے رہی ہے اور ملکی معیشت کی بہتری کی خاطر غیر ملکی مہمانوں کو بھی خوش آمدید کہتی جبکہ اس کے مقابل ملک کا جھوٹا احساس جتانے والوں نے چینی صدر کی آمد پر راستے بند کر دیئے تھی.

انہوں نے کہا کہ سرکاری گاڑیاں فروخت کرکے اب مہمانوں کے لیے کرایا پر حاصل کی جارہی ہیں اور بغلیں بجانے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں. رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت نے ملکی معیشت کی بہتری کے لئے فوری اقدامات نہ کئے تو اپوزیشن صبر کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دے گی. میاں نواز شریف کو ہسپتالوں میں خوار کرکے جھکنے پر مجبور کیا جا رہا ہے مگر عمران خان بھول چکے ہیں کہ میاں نواز شریف نے اپنی اہلیہ کی قر بانی دے کر پاکستان کے ساتھ وفا کا یقین دلا دیا ہی. کے پی کے کے سرکاری اداروں میں سامنے آنے والے میگا کرپشن سکینڈل ثابت کررہے ہیں کہ وہاں کی پی ٹی آئی حکومت دودھ کی دھلی نہیں تھی. انہوں نے کہا کہ قوم میاں نواز شریف کے والہانہ استقبال کی تیاریاں کرے�

(جاری ہے)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات