سعودی ولی عہد کی آمد، بجلی ، قابل تجدید توانائی ، داخلی سلامتی ، میڈیا ،ثقافت اور کھیلوں سمیت مختلف شعبوں سے متعلق معاہدوں پر دستخط ہونگے

ہفتہ 16 فروری 2019 14:27

سعودی ولی عہد کی آمد، بجلی ، قابل تجدید توانائی ، داخلی سلامتی ، میڈیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے موقع پر بجلی ، قابل تجدید توانائی ، داخلی سلامتی ، میڈیا ،ثقافت اور کھیلوں سمیت مختلف شعبوں سے متعلق کئی معاہدوں اور مفاہمت کی دداشتوں پر دستخط ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب سرمایہ کاری، خزانہ، بجلی، قابل تجدید توانائی، داخلی سلامتی، میڈیا، ثقافت اور کھیلوں سمیت مختلف شعبوں سے متعلق کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک تعاون کے ٹھوس شعبہ جات پر فوری پیش رفت اور موثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے مضبوط پیروی نظام وضع کرنے کے طریقوں پر بھی بات چیت کریں گے۔ سعودی وفد میں کاروباری افراد، بڑی کمپنیوں کے سربراہ شامل ہوں گے اور ان کی پاکستان میں کاروباری افراد کے ساتھ ورکشاپ اور کانفرنسیں بھی ہوں گی، جس کا انتظام سرمایہ کاری بورڈ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب پاکستان کے معدنیاتی شعبے میں سرمایہ کاری کا بھی خواہاں ہے۔ سعودی سرکاری اور نجی سرمایہ کاروں نے بھی سیاحت، پٹرولیم اور پیٹرو کیمیکلز، کھاد، خوراک اور زراعت و مالیات کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔