Live Updates

پاکستان میں عمران خان کی حکومت کا مقصد سماجی ترقی کے ذریعے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے، ملیحہ لودھی

غربت کا خاتمہ، یکساں نظام تعلیم، صحت کی بنیادی ضروریات کی فراہمی اور خواتین کو حقوق کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں، خطاب

ہفتہ 16 فروری 2019 14:27

پاکستان میں عمران خان کی حکومت کا مقصد سماجی ترقی کے ذریعے عوام کا معیار ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عمران خان کی حکومت کا مقصد سماجی ترقی کے ذریعے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سماجی ترقی کے کمیشن کے سالانہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غربت کا خاتمہ، یکساں نظام تعلیم، صحت کی بنیادی ضروریات کی فراہمی اور خواتین کو حقوق کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، اپنی نوجوان آبادی پر توجہ دے کر ہم ایک روشن مستقبل کی بنیاد ڈال سکتے ہیں۔پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نے کہا کہ تعلیم اور صحت پر توجہ دے کر ہی دیرپا مساوی ترقی کا حصول ممکن ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات