Live Updates

پاکستانی لڑکی نے سعودی ولی عہد کے لیے تحفہ تیار کر لیا

پاکستانی آرٹسٹ رابعہ ذاکر نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی ہاتھ سے پورٹریٹ تیارکرلی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 16 فروری 2019 14:58

پاکستانی لڑکی نے سعودی ولی عہد کے لیے تحفہ تیار کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری2019ء) سعودی ولی عہد کے لیے پاکستان میں ایک اور تحفہ تیار، پاکستانی آرٹسٹ رابعہ ذاکر نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی ہاتھ سے پورٹریٹ تیارکرلی۔میڈیا رپورٹوس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کی  آرٹسٹ رابعہ ذاکر نے سعودی عرب کے ولی عہد کے لئے تحفہ تیار کیا ہے۔ پاکستانی آرٹسٹ رابعہ ذاکر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ہاتھ سے پورٹریٹ تیارکرلی ہے۔

آرٹسٹ کو ولی عہد کی آئل پینٹنگ تصویر مکمل کرنے میں ایک ہفتہ محنت کرنا پڑی۔رابعہ ذاکر کا کہنا ہے کہ ولی عہد کے چہرے کے جلالی اور جمالی تاثرات بنانا مشکل کام تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میں سعودی ولی عہد کو یہ تحفہ خود پیش کروں۔اس کے علاوہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر پشاور کے چچا نورالدین نے پشاوری چپل کا تحفہ تیار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے لیے سب ہی پاکستانیوں میں بے تابی پائی جا رہی ہے۔چاچا نورالدین نے خاص مہمان کے لیے 2 جوڑے پشاوری چپل تیار کر لیے ہیں۔پشاوری چپل کا تحفہ سعودی ولی عہد شہزاہ محمد بن سلمان کو پاکستان آمد پر پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل چاچا نورالدین پشاوری کپتان چپل وزیراعظم عمران خان اور صدر پاکستان ڈاکٹر عارف کو پیش کر چکے ہیں۔

۔واضح رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اسلام آباد آمد میں تاخیر ہوگئی ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 کی بجائے اب 17 فروری کو پاکستان آئیں گے۔ تاہم سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران مصروفیات کے شیڈول میں کچھ زیادہ تبدیلی نہیں کی گئی۔ سعودی ولی عہد اب 17 سے 18 فروری تک پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان شہزادہ محمد بن سلمان کا ایئرپورٹ پراستقبال کرنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس لائیں گے جہاں سعودی ولی عہد کو گارڈ آف آنرپیش کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات