راولپنڈی ،سعودی ولی عہد کے دورے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی،راولپنڈی چیمبر

ہفتہ 16 فروری 2019 19:53

راولپنڈی ،سعودی ولی عہد کے دورے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2019ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی ۔

(جاری ہے)

مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہو ں گے ہمیں امید ہے سات ارب ڈالر کی مجوزہ سرمایہ کاری سے معیشت کو سہارا ملے گا صنعت ترقی کرے گی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا ایک بیان میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے قائم مقام صدر محمد بدر ہارون نے کہا کہ موجودہ اقتصادی صورتحال میںہمیں علاقائی تجارت اور تعلقات کر فروغ دینا ہو گا ولی عہد کے ہمراہ سعودی کمپنیوں کے سربراہ بھی تشریف لا رہے ہیں سی پیک کے تناظر میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع پیدا ہو رہے ہیں گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام، معدنیات، زراعت ، اور سیاحت سمیت کئی شعبوں میں دو طرفہ سمجھوتوں سے کاروبار کی نئی راہیں کھلیں گی انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا آپس میں تاریخی اور گہرا رشتہ ہے اور ہر مشکل وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے محمد بدر ہارون نے کہا کہ ولی عہد کا دورہ پاکستان اقتصادی رابطوں کو ملانے کی پہلی کڑی ہے۔