نیب کی طرف سے جاری عبدالغنی مجید کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ پیرکوعبدالغنی مجید کی درخواست پر سماعت کرے گا

ہفتہ 16 فروری 2019 20:47

نیب کی طرف سے جاری عبدالغنی مجید کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کرنے کی درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کیس میں نیب کی طرف سے جاری عبدالغنی مجید کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ پیرکوعبدالغنی مجید کی درخواست پر سماعت کرے گا۔بنچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دیے جائیں۔ درخواست کے مطابق ایف آئی اے کے درج مقدمے میں اگست 2018 سے ملیر جیل میں قید ہوں، درخواست میں کہاگیاکہ ایف آئی اے تاحال اس مقدمے میں میرے خلاف حتمی چالان پیش کرنے میں ناکام ہے۔درخواست کے مطابق نیب کے وارنٹ گرفتاری بدنیتی پر مبنی اور اختیارات سے تجاوز ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی تھی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سماعت سے معذرت پر نیا بنچ تشکیل دیا گیا