Live Updates

پی ایس ایل 4،لاہور قلندر نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 139رنز کا ہدف دیدیا

لاہور کاکوئی بھی بلے باز بڑی اننگز کھیلے میں ناکام رہا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 16 فروری 2019 22:38

پی ایس ایل 4،لاہور قلندر نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 139رنز کا ہدف دیدیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16فروری 2019ء) پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 139رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور حریف ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔لاہورقلندرز کی جانب سے سہیل اختر اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیااور ایک بار پھر اپنی ٹیم کو نصف سنچری سٹینڈ فراہم کیا ،64کے مجموعی سکور کر سہیل اختر39رنز سکور کرکے عمر خان کا شکار بنے ،فخر زمان 26رنز سکور کرکے سکندر رضا کا شکار بنے ، ا ے بی ڈیویلیئرز ایک بار پھر ناکام رہے اور محض3رنز بنا کر 19سالہ عمر خان کی دوسری وکٹ بن گئے ، کپتا ن محمد حفیظ14رنز بناکر رن آﺅٹ ہوگئے ،برینڈن ٹیلر13رنز بنا کر عماد وسیم کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہوگئے،ڈیوچچ27رنز بنا کر محمد عامر کے ہاتھوں آﺅٹ ہوئے،دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں یہ دوسرا میچ ہے،کراچی کنگز پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرچکی ہے جب کہ لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور براتھ ویٹ کی جگہ ولجوئین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، لاہور قلندرز کی ٹیم میں فخرزمان، سہیل اختر،ڈیو چچ، اے بی ڈیویلیئرز،محمد حفیظ(کپتان)، برینڈن ٹیلر،ولجوئن،یاسر شاہ،شاہین آفریدی،حارث رﺅف اور راحت علی شامل ہیں،کراچی کنگز کی ٹیم عماد وسیم(کپتان)،بابر اعظم، انگرم،سکندر رضا،بوپارا،محمد رضوان،سہیل خان، محمد عامر، عثمان شنواری اور عمر خان پر مشتمل ہے۔
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات