رواں برس کے پہلے ماہ ڈیزل کی در آمد میں72فیصد اضافہ
پٹرول کی در آمدمیں14فیصد کمی ،جیٹ فیول ون کی در آمد 8فیصد بڑھ گئی
اتوار 17 فروری 2019 15:20
(جاری ہے)
انڈسٹری ذرائع کے مطابق جنوری کے دوران ڈیزل کی در آمد72فیصد اضافے سے 3لاکھ24ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی جبکہ دسمبر 2018میں ڈیزل کی در آمد 1 لاکھ 88 ہزار ٹن سے زائد رہی تھی ،ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے میں طلب بڑھنے کے بعد ڈیزل کی در آمد میں اضافہ دیکھا گیا ،جنوری میں پٹرول کی در آمدمیں14فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 4لاکھ24ہزار ٹن سے زائد پٹرول در آمد کیا گیا جبکہ دسمبر میں پٹرول کی در آمد4لاکھ94ہزار ٹن سے زائد رہی تھی ،طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول ون کی در آمد گزشتہ ماہ 8فیصد اضافے سے 11ہزار ٹن رہی جبکہ دسمبر میں10ہزار ٹن جیٹ فیول در آمد کیا گیا تھا ،خام تیل کی در آمد جنوری میں5فیصد کے اضافے سے 5لاکھ93ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ دسمبر میں5لاکھ67ہزار ٹن کے لگ بھگ خام تیل در آمد کیا گیا تھا جس میں سے 1لاکھ34ہزار ٹن خام تیل بائیکو کی سنگل پوائنٹ مورنگ پر در آمد کیا گیا ،حکومت کی جانب سے پابندی کے بعد جنوری میں بھی فرنس آئل در آمد نہیں کیا گیا جبکہ دسمبر2018کے دوران بھی فرنس آئل در آمد نہیں کیا گیا تھا ،بجلی کی پیداوار کیلئے حکومت کی پہلے ترجیح ایل این جی ہے جبکہ مقامی ریفائنریوں کا تیا رکردہ فرنس آئل ہی پاور سیکٹر کو فراہم کیا جارہا ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.