افغانستان نے اقوام متحدہ کو پاکستان کی جانب سے براہ راست طالبان سے روابط کی شکایت

پاکستان کی افغان طالبان سے براہ راست بات چیت افغان خود مختاری کے خلاف ہے،افغان حکام

اتوار 17 فروری 2019 18:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) بھارت کے بعد افغانستان بھی پاکستان مخالف اقدامات پر اتر آیا،افغان حکومت نے اقوام متحدہ کو پاکستان کی جانب سے براہ راست طالبان سے روابط کی شکایت کر دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کی افغان طالبان سے براہ راست بات چیت افغان خود مختاری کے خلاف ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان حکومت نے موقف اختیار کیا کہ پاکستانی رویہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔افغان حکومت نے کہا کہ افغان مذاکرات کی آڑ میں ہونے والی بات چیت افغان دفتر خارجہ کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔