کے پی فوڈ اتھارٹی کی عوامی شکایات پر کارروائی
حیات آباد اتوار بازار میں اشیائے خوردنوش کی چیکنگ، دو سو سٹالز کو وارننگ نوٹسز جاری سینکڑول لیٹر مضر صحت مشروبات اور کھلے مصالحہ جات تلف، عوام کی پذیرائی
اتوار 17 فروری 2019 18:50
(جاری ہے)
اتوار بازار آپریشن کی سربراہی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی ڈاکٹر مراد علی کا کہنا تھا کہ بازار میں کھلے مصالحے اور دیگر مضر صحت اشیا کی سرعام فروخت پر سخت نوٹس لیا گیا ہے اور دو سو سے زائد سٹالز کو وارننگ و اصلاحی نوٹسز جاری کئے جاچکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی مارکیٹوں میں فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاون صوبہ بھر میں جاری ہے اور اس سلسلے میں تمام ٹیموں کو متحرک کیا گیاہے اور صوبہ بھر میں عوامی مقامات پر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں جس کے دوران عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے اور اشیائے خوردونوش سے وابستہ افراد کو متنبیہ کیا جارہا ہے۔ اپریشن میں خواتین ونگ کی سربراہی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی سائرہ نثار کا کہنا تھا کہ خواتین گھریلو ضروریات کیلئے اتوار بازار کا رخ کرتی ہیں جبکہ مضر صحت اشیا کی فروخت سے عوامی صحت کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گلی سڑی مچھلیوں کو بغیر برف کے فروخت کیا جارہا تھا جبکہ کھلے مصالحہ جات کی بھرمار سے معدے کے امراض پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔سائرہ نثار کا یہ بھی کہنا تھا کہ اتوار بازار میں پانی کی عدم دستیابی سے مضر صحت اشیا کے فروخت کو فروغ مل رہا ہے اور یہ کہ متعلقہ ادارے اس بات کا نوٹس لے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے اتوار کو دوبارہ کریک ڈاون ہوگا جس کے دوران سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی کا آپریشن بارے کہنا تھا کہ مضر صحت گوشت اور مرغیاں کھلائی جارہی تھیں جبکہ عوام خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام زیادہ سے زیادہ شکایات درج کرکے ملاوٹ کرنے والوں کا محاصرہ کرے۔ آپریشن کے دوران سینکڑوں لیٹر مضر صحت مشروبات موقع پر تلف کی گئیں جبکہ کھلے مصالحہ جات اور نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال پر مصالحہ سٹالز سے بھاری مقدار میں مصالحے تلف کئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.