وزیر خزانہ اسد عمر سے سعودی وزیر توانائی کی ملاقات ،پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان تاریخی ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان نئے اقتصادی باب کا آغاز ہو گا، اسد عمر

اتوار 17 فروری 2019 20:00

وزیر خزانہ اسد عمر سے سعودی وزیر توانائی کی ملاقات ،پاکستان میں اربوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) سعودی عرب نے پاکستان میں توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کااعلان کیا ہے ۔ اتوار کو وزیر خزانہ اسد عمر سے سے سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفیج کی ملاقات ہوئی جس میں توانائی کے اربو ںڈالر سرمایہ کاری کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی ۔ ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں کہاگیا کہ سعود ی عرب معدنیات ، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا ۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ سے ملاقات میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات کے بعد وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان تاریخی ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان نئے اقتصادی باب کا آغاز ہو گا، سعودی توانائی کمپنی کا پاکستان میں دلچسپی لینا خوش آئند ہے، سعودی عرب متبادل توانائی کے منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ تاریخی دورہ ہے اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ جائیں گے اور نئے اقتصادی باب کا آغاز ہو گا۔وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرے گا،پاکستان میں توانائی کی مد میں درآمدات سب سے زیادہ ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی توانائی کمپنی کا پاکستان میں دلچسپی لینا خوش آئند ہے،سعودی عرب متبادل توانائی کے منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔