ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کے بعد ٹرمپ کو عدالتی کارروائی کا سامنا
امریکی واچ ڈاگ گروپ امریکی سول لبرٹیز یونین کے شہریوں کا عدالت میں مقدمہ درج کراتے ہوئے اعلامیے کو معطل کرنے کا مطالبہ سپیکر نینسی پلوسی اور دیگر ڈپلومیٹک ریاستوں کے اٹارنی جنرلز پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ بھی اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرینگے ایوان اور سینیٹ ایمرجنسی کے اعلامیے کو ووٹنگ کے ذریعے کالعدم قرار دے سکتے ہیں لیکن اس کیلئے انہیں کم از کم دو تہائی اکثریت درکار ہو گی
پیر 18 فروری 2019 19:10
(جاری ہے)
اس فیصلے کے بعد غیرمنافع بخش امریکی واچ ڈاگ گروپ امریکی سول لبرٹیز یونین سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے ڈسٹرکٹ کولمبیا کی عدالت میں مقدمہ درج کراتے ہوئے اس اعلامیے کو معطل کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔
عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی محکمہ دفاع کو اس اعلامیے سے باز رکھے اور دیوار کی تعمیر کے لیے مختص رقم کہیں اور خرچ نہ کی جائے۔ایوان کے اسپیکر نینسی پلوسی اور دیگر ڈپلومیٹک ریاستوں کے اٹارنی جنرلز پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ بھی اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔اس نئی قانونی جنگ سے دو معاملات کے التوا میں جانے کا امکان ہے۔ پہلی تو یہ کہ کیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے قومی ایمرجنسی نافذ کر سکتے ہیں جبکہ کانگریس نے اس کام کے لیے مطلوبہ رقم جاری کرنے سے انکار کردیا ہو اور کیا ٹرمپ وفاقی قانون کے تحت ایمرجنسی لگا سکتے ہیں جیسا کہ انہوں نے اپنے بیان میں بھی کہا تھا ۔ کیا محکمہ دفاع دیوار کی تعمیر کے لیے فوج کے تعمیراتی منصوبوں کے لیے کانگریس کی جانب سے منظور شدہ رقم سے تعمیر کی جائے گی پینٹاگون نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ اس سے کن منصوبوں پر اثر پڑے گا۔البتہ کئی ہفتوں تک اس معاملے پر گفت و شنید کے بعد جب صدر نے ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا تو اب انہیں عدالتی کارروائی کا سامنا ہے۔ٹرمپ نے اپنے اقدام کے لیے نیشنل ایمرجنسی ایکٹ 1976 پر انحصار کیا جسے کانگریس نے اپنایا تھا تاکہ صدر کی جانب سے نیشنل ایمرجنسی کے استعمال پر حد لگائی جا سکے۔اس ایکٹ کے تحت صدر پر یہ لازم ہے کہ وہ عوامی سطح پر کانگریس کو نیشنل ایمرجنسی کے حوالے سے مطلع کرے اور ہر چھ ماہ بعد رپورٹ کرے۔ قانون یہ بھی کہتا ہے کہ صدر کانگریس کو نوٹس بھیج کر ہر سال اس کی تجدید بھی کر سکتے ہیں۔ ایوان اور سینیٹ ایمرجنسی کے اعلامیے کو ووٹنگ کے ذریعے کالعدم قرار دے سکتے ہیں لیکن اس کے لیے انہیں کم از کم دو تہائی اکثریت درکار ہو گی۔قانونی ماہرین کا ماننا ہے کہ صدر ٹرمپ کو عدالتی جنگ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ سکتا ہے کیونکہ اعدادوشمار ان کے اس فیصلے کے خلاف جاتے ہیں۔گزشتہ ایک دہائی کے دوران غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے جبکہ ٹرمہ کی جانب سے گزشتہ سال معاہدے کا خاتمہ بھی ایک وجہ ہے جس سے بارڈر سیکیورٹی کے لیے 104ارب ڈالر مل سکتے ہیں۔یاد رہے کہ چند دن قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کی خاطر کانگریس کی رکاوٹ کو ختم کرنے کے لیے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے 8 ارب ڈالر کے بل منظوری اور کانگریس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اختیارات استعمال کرنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.