فلم میں کردار کی نوعیت کے باعث جھانوی کپور نے اپنا وزن بڑھا لیا

اداکارہ نئی فلم میں پائلٹ کے کردار میں دکھائی دیں گی جس کیلئے وہ جہاز اڑانے کی بھی تربیت لیں گی

منگل 19 فروری 2019 12:01

فلم میں کردار کی نوعیت کے باعث جھانوی کپور نے اپنا وزن بڑھا لیا
مبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی نئی فلم میں کردار کی نوعیت کے پیش نظر اپنا وزن بڑھا لیا، وہ اب ایک پائلٹ کا کردار ادا کرنے والی ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نئی فلم میں پائلٹ کے کردار میں دکھائی دیں گی جس کیلئے وہ جہاز اڑانے کی بھی تربیت لیں گی۔

(جاری ہے)

مکمل پائلٹ دکھائی دینے کیلئے انھیں اپنی شخصیت میں وہ تمام خصوصیات پیدا کرنا ہوں گی جو ایک پروفیشنل پائلٹ کیلئے ضروری ہوتی ہیں جس کیلئے انھوں نے اپنا وزن بڑھانا شروع کر دیا ہے۔

جھانوی کپور کی اس فلم کی عکسبندی کا آغاز رواں مارچ کے آخر میں ہو گا۔ واضح رہے کہ جھانوی آنجہانی بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی ہیں اور انھوں نے گزشتہ برس اپنی فلم دھڑک سے شہرت حاصل کی تاہم ان کا سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان سے فلم انڈسٹری میں موازنہ کیا جاتا ہے جس میں سارا علی خان نمبر لے گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :