وائس چانسلر جامعہ کشمیر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی صدر پاکستا ن سوائل سائنسز سوسائٹی منتخب

بدھ 20 فروری 2019 13:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) وائس چانسلر جامعہ کشمیر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی صدر پاکستا ن سوائل سائنسز سوسائٹی منتخب ، الیکشن 2019-20 کیلئے پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے صدارت کیلئے 227ووٹ جب کہ مد مقابل امیدوار نی80ووٹ حاصل کیے،الیکشن نتائج کا اعلان ہوتے ہی آزادکشمیر بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،ایڈمنسٹریٹو سٹاف ایسوسی ایشن کا وفد مبارک دینے پہنچ گیا،صدر ایسوسی ایشن راجا طاہر عظیم راٹھور،جنرل سیکرٹری محمد رفیق قریشی سمیت دیگر عہدے داران فاروق قریشی،سفیر کیانی،صدر الدین،شبیر چوہدری،راجا جہانداد نے پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کو پاکستان سوائل سائنسز سوسائٹی کا صدر منتخب ہونے پر تمام ملازمین اور سٹاف کی جاب سے مبارک باد پیش کی،صدر تنظیم نے کہا کہ یہ انتخاب خداداد صلاحیتیوں کا نتیجہ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ا ن اعلیٰ صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملازمین اور یونی ورسٹی کی تعمیروترقی کیلئے بہترین اقدامات کریں گے،رفیق قریشی نے کہا کہ بطور سربراہ ادارہ وائس چانسلر کی عزت و حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور ادارہ کی بہتری ،ملازمین و آفیسران کے جائز معاملات پر کوئی سودے بازی نہ ہو گی اور نہ ہی کسی بھی کوتاہی کی حمایت کی جائے گی۔