پاکستان کی جانب سے بھارت کو اتفاق رائے کا پیغام جانا بہت ضروری ہے، خواجہ محمد آصف

گزشتہ دو سالوں میں بھارت نے لائن آف کنٹرول کی اتنی خلاف ورزی کی جتنی گزشتہ 70 برسوں میں نہیں ہوئی ، انٹرویو

بدھ 20 فروری 2019 18:27

پاکستان کی جانب سے بھارت کو اتفاق رائے کا پیغام جانا بہت ضروری ہے، خواجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء و سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو اتفاق رائے کا پیغام جانا بہت ضروری ہے ،گزشتہ دو سالوں میں بھارت نے لائن آف کنٹرول کی اتنی خلاف ورزی کی جتنی گزشتہ 70 برسوں میں نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاکہ ماضی میں بھی ہم نے کوشش کی کہ بھارت کیساتھ پاکستان کے تعلقات بہتر ہوسکیں، لیکن اس کے باوجود گزشتہ دو برسوں میں کنٹرول لائن کی اتنی خلاف ورزی ہوئی جتنی گزشتہ 70 برسوں میں نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر اڑی اور پٹھان کوٹ حملے کے الزام لگے لیکن بھارت نے کبھی اس کے شواہد نہیں دیئے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو پاکستان کی جانب سے اتفاق رائے کا پیغام جانا بہت ضروری ہے۔