نریندر مودی کی تعریف کے بدلے پیسے ہی پیسے

اسٹنگ آپریشن نے بھاری رقم کے عوض بھارت اداکاروں سے وزیراعظم نریندر مودی کی جھوٹی تعریفیں کروانے کا بھانڈا پھوڑ دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 فروری 2019 10:36

نریندر مودی کی تعریف کے بدلے پیسے ہی پیسے
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 فروری 2019ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں کی وجہ سے اکثر دنیا بھر میں مذاق بن جاتے ہیں۔لیکن اب مودی سے متعلق اب ایسی بات سامنے آئی ہے جس نے ایک بار پھر ان کا مذاق بنوا دیا ہے۔انکشاف ہوا ہے کہ مودی سرکار نے اسٹنھگ آپریشن کے دوران کئی بھارتی اداکاروں کو رقم دے کر نریندر مودی کی تعریف کروائی گئی۔

یہ انکشاف ایک صحافتی کمپنی اسٹنگ آپریشن نے کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی ایک صحافتی کمپنی نے اسٹنگ آپریشن کے دوران کئی بھارتی اداکاروں کی جانب سے رقم لے کر نریندر مودی کی تعریفیں کرنے کی حامی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ صحافتی کمپنی کوبرا پوسٹ کے اسٹنگ آپریشن میں سب کا بھانڈا پھوٹ گیا اور آپریشن نے بھارت میں تہلکہ مچایا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے نام پیسے لے کر بھارتی حکمران جماعت بی جے پی اوع وزیراعظم نریندر مودی کی تعریفیں کرتا رہے۔کوبرا پوسٹ کے نمائندے ایک ایک کر کے بالی وڈ کے اداکاروں اور گلوکاروں کے پاس گئے اور انہیں بی جے پی کے لیے سوشل میڈیا پر مثبت پروموشن کرنے کے لیے کہا گیا جس جیکی شروف، مہیما چوہدری،گلوکار میکا سنگھ اور راج پال یادیو سمیت کئی اہم اداکاروں نے حامی بھاری۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت کے خلاف بیانات دینے والے بھارتی گلوکار ابھیجت تو سب سے ایک قدم آگے نکلے۔اور انہوں نے مودی کی مثبت تشہیر کے لیے آنے والی ٹیم کو مخلتف آئیڈیاز بھی پیش کیے۔واضح رہے ابھیجت ماضی میں پاکستان کے خلاف کئی بیانات دے چکے ہیں انہوں نے ایک بھار پاکستانی گلوکار عاطف اسلم پر بھی سخت تنقید کی اور یہی وجہ ہے کہ جب کوبرا پوسٹ کی ٹیم ان کے پاس آئی تو ابھیجت نے انہیں مخلتف آئیڈیاز پیش کیے۔