Live Updates

حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کاعوامی سطح پر خیرمقدم کیاجارہاہے ،

سوات سمیت پورے صوبے میں ترقیاتی عمل شروع ہوچکاہے ، محمودخان کسی کو ترقی اورخوشحالی کی اس سفرمیں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جائیگی سوات کوسیاحت کا حسب بنایاجارہاہے ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

جمعرات 21 فروری 2019 20:57

حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کاعوامی سطح پر خیرمقدم کیاجارہاہے ،
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے کہا ہے کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کاعوامی سطح پر خیرمقدم کیاجارہاہے ، سوات سمیت پورے صوبے میں ترقیاتی عمل شروع ہوچکاہے ، کسی کو ترقی اورخوشحالی کی اس سفرمیں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، سوات کوسیاحت کا حسب بنایاجارہاہے ، عوامی مفادات عزیز ہیں اور عوامی مفادات پرسودابازی نہیں کی جائیگی ، ترقیاتی عمل کو شفاف بنایاگیاہے اور سیاحت سے متعلق قانون کے مسودہ کو جلد حتمی شکل دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ، حکومت عام آدمی کی حالت بہتربنانے کیلئے پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں ایک جامع منصوبہ بندی مرتب کی گئی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہائوس میں تحریک انصاف سوات کے ایک نمائندہ وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیاوفد کی قیادت تحریک انصاف سوات کے رہنما حاجی محمدرحمان کررہے تھے ، جبکہ انجینئرعمرفاروق ، فضل رحیم خان اوردیگر وفد میں شامل تھے ، وفد نے سوات ترقی اورخوشحالی کے حوالے سے وزیراعلیٰ محمودخان اوروفاقی وزیر مرادسعیدکی کارکردگی کو سراہا اورکہاکہ ان کی طرف سے سوات کو تعلیم وترقی اورعوامی مسائل کے حل پر توجہ دینا خوش آئند ہے انہوں نے سوات سے تعلق رکھنے والے دیگروزراء اورممبران اسمبلی کی کارکردگی کوبھی سراہااورکہاکہ ان کی کوششوں کی وجہ سے آج سوات ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے ، وزیراعلیٰ محمودخان نے کہا کہ حکومت کے ساتھ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ایک بہترین پروگرام ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کانہ صرف عوامی سطح پر خیرمقدم کیاجارہاہے بلکہ اس کی دوررس نتائج برآمدہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کایہ سفرجاری رکھنے کیلئے تحریک انصاف نے ایک بہترحکمت عملی وضع کردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کررہے ہیں ملاکنڈڈویژن اوردیگرعلاقوں میں سیاحت کی تیز رفتار ترقی کویقینی بنائیں گے ، اورسوات کو سیاحت کاحب بنایاجارہاہے ۔ نئی سیاحتی مقامات دریافت کرکے ان مقامات تک سیاحوں اور لوگوں کی رسائی کو یقینی بنایاجارہاہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اس حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، اورصوبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر بھی تبادلہ خیال ہواہے عمران خان کے ہدایت کی مطابق ترقیاتی منسوبوں کی خودنگرانی کریں گے اور عوام کاپیسہ عوام پرخرچ کرنے کویقینی بنایاگیاہی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات