Live Updates

بھارتی حکومت نے پلوامہ واقعے کے بعد فوجیوں کو فضائی سفر کی سہولت دے دی

پاکستان پر حملے کی دھمکیاں دینے والی بھارتی فوج خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 21 فروری 2019 21:51

بھارتی حکومت نے پلوامہ واقعے کے بعد فوجیوں کو فضائی سفر کی سہولت دے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2019ء) پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی فوج میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بھارتی حکومت نے فوج کو زمینی سفر کی بجائے فضائی سفر کی سہولت دے دی ۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کافی تناو نظر آتا ہے۔ایک جانب بھارت کی جانب سے پلوامہ واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جارہا ہے تو دوسری جانب بھارت پاکستان پر دباو ڈال کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

پلوامہ واقعہ کے بعد مسلسل بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ اپنایا جا رہا تھا تاہم پاکستان نے بھی بھارت کے جارحانہ عزائم کو پنپتے دیکھ کر تیاری مکمل کرلی ہے۔2روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر بھارت کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو پاکستان اس جارحیت کابھرپورجواب دے گا۔

(جاری ہے)

اس خطاب کے بعد بھارتی میڈیا بد حواس ہو چکا ہے۔بھارتی میڈیا اس وقت پاکستان اور بھارت کی عسکری طاقت کا موازنہ کیا جارہا ہے ۔تاہم پاکستان کی عسکری قوت بھارت کے حواس پر پوری طرح سے چھا چکی ہے،بھارت میڈیا حملے سے قبل ہی پاکستان کی عسکری طاقت کا رعب بھارت کی عوام میں پھیلانے لگا ہے۔ایک ٹی وی نے رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ بابر پاکستان کا وہ میزائل ہے جو پاکستان کے پانیوں سے نکل کر بھارت میں تباہی مچا دے گا۔

ایک اور چینل کہنے لگا کہ اگر بھارت نے پاکستان ہر جنگ مسلط کی تو پاکستان بھارت پر بدترین حملہ کرے گا۔ایک تجزیہ کار بولے کہ ہمیں حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے کہ ہم پاکستان کے خلاف نہیں لڑ سکتے۔اس طرح کی متعدد میڈیا مہمات بھارتی عوام کے دلوں میں پاکستانی فوج کا رعب و دبدبہ بٹھانے میں مصروف ہیں۔بھارت فوج پر کشمیری مجاہدین کا رعب و دبدبہ اتنا بڑھ چکا ہے کہ بھارت فوج نے سری نگر سے دہلی اور سرینگر سے جموں جانے کے لیے زمینی راستے کا استعمال کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
جس کے بعد بھارتی حکومت نے سری نگر سے دہلی اور سرینگر سے جموں جانے کے لیے فوج کو فضائی سفر کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات