بھارتی حکومت اور میڈیا کی جنونیت کشمیریوں اور بھارت میں موجود پاکستانیوں کی زندگی کیلئے خطرہ ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

جمعہ 22 فروری 2019 14:50

بھارتی حکومت اور میڈیا کی جنونیت کشمیریوں اور بھارت میں موجود پاکستانیوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فصل نے بھارتی حکومت اور میڈیا کی جنونیت کو کشمیریوں اور بھارت میں موجود پاکستانیوں کی زندگی کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی جیل میں قید پاکستانی شہری کے قتل پر ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترِ خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے واقعہ کو مد نظر رکھتے ہوئے لکھا کہ ’بھارت کی جیل میں پاکستانی قیدی کا قتل بھارتی حکومت اور مقامی میڈیا کی پیدا کی گئی جنونیت کے درمیان ہوا۔

ڈاکٹر فیصل نے اپنی ٹوئٹ میں بھارتی حکومت اور میڈیا کے اس رویے کو مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں اور بھارت میں موجود پاکستانیوں کی زندگی اور تحفظ کیلئے خطرہ قرار دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ بھارت میں قید ایک پاکستانی کو جیل میں پتھر مار کر قتل کردیا گیا، شاکر اللہ پر اس کی بیرک میں موجود دیگر قیدیوں نے پتھروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا۔