حکومت پنجاب صوبہ کو ہر قسم کی فصل میں خود کفیل بنانے کی پالیسی پر کاربند عمل ہے‘رفاقت علی گیلانی

کرشنگ سیزن کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، گنے کے واجبات کی ادائیگیوں کی تاخیر قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی

جمعہ 22 فروری 2019 15:09

حکومت پنجاب صوبہ کو ہر قسم کی فصل میں خود کفیل بنانے کی پالیسی پر کاربند ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ کو ہر قسم کی فصل میں خود کفیل بنانے کہ پالیسی پر کاربند عمل ہے،اس سلسلہ میں کاشتکاروں کو در پیش مشکلات و مسائل کے خاتمہ کے لئے تیز تر حکمت عملیاں پر اپنائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کاشتکاروں کا ہر سطح پر استحصال کیا گیا مگر اب ایسا نہیں ہو گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گنے کے کاشتکاروں کے مفادات پر آنچ نہیں آنے دے گی۔ کرشنگ سیزن کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔انہوںنے کہا کہ گنے کے واجبات کی ادائیگیوں کی تاخیر قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی لہذا شوگر ملز انتظامیہ کوکوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گنے کی دسمبر میں خریداری کے واجبات کو فوری کلیئر کرائیں وگرنہ نادہندہ شوگر ملز کوبھاری جرمانے کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے خبردار کیا کہ گنے کے وزن میں کمی یا ناجائز کٹوتی سے احتراز کیا جائے اور مڈل مین کے کردار کومکمل طور پر ختم رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ گنے کی ٹرالیوں کے باعث شاہرات پر ٹریفک جام نہیں ہونی چاہیے اور ممکنہ حادثات کے بچائو کے لئے ضروری احتیاطی وحفاظتی اقدامات جاری رکھے جائیں۔انہوں نے کاشتکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے اور شوگر ملز کے قریب راستوں پر پولیس گشت مزید بڑھانے کی تاکید کی ۔

انہوں نے کہا کہ چنار شوگر ملز،رسول نوازشوگر ملز،ہنرہ شوگر ملز کی طرف سے کاشتکاروں کو دسمبر کی سو فیصد ادائیگیاں ہو چکی ہیں جبکہ تاندلیانوالہ شوگر ملز کے ذمہ چار کروڑ 30لاکھ اور حسین شوگر ملز کے ذمہ 21لاکھ 51ہزارروپے کے واجبات قابل ادا ہیں۔اسی طرح ماہ جنوری میں خریدے گئے گنے کی ادائیگیوں کے سلسلے میں تاندلیانوالہ شوگر ملز کے ذمہ 9کروڑ40لاکھ روپے،چنار شوگر ملز کے ذمہ 22کروڑ 14لاکھ،رسول نواز شوگرملز کے ذمہ 8کروڑ28لاکھ روپے اورحسین شوگر ملز کے ذمہ دو کروڑ 12لاکھ روپے واجب الاداہیں۔

اے ڈی سی (آر)نے بتایا کہ کریشنگ سیزن کے دوران مختلف خلاف ورزیوں کے مرتکب شوگر ملز اورکنڈوں کے مالکان کو 13لاکھ 66ہزارروپے کے جرمانے اور95کنڈے سیل کئے گئے جبکہ 142مڈل مین کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور اس دوران 25،افراد کو گرفتار اور 114مقدمات درج کرائے گئے۔