العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کا فیصلہ پیرکو سنایاجائیگا

نواز شریف نے طبی بنیادوں پر سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کر رکھی ہے، ہائی کورٹ نے 20فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ،

جمعہ 22 فروری 2019 16:07

العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کا فیصلہ پیرکو سنائیگی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ25 فروری پیر کودن بارہ بجے نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ سنائیگی۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے طبی بنیادوں پر سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 20 فروری کو نواز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔نیب نے نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی تھی۔احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید، بیماری کے باعث جناح ہسپتال میں ہیں۔