جامعہ کراچی اور ٹیلی نار مائیکروفائنانس بینک کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

جمعہ 22 فروری 2019 18:24

جامعہ کراچی اور ٹیلی نار مائیکروفائنانس بینک کے مابین مفاہمتی یاداشت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) جامعہ کراچی اور ٹیلی نار مائیکروفائنانس بینک کے مابین گذشتہ روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ جامعہ کراچی کی جانب سے مشیر امور طلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی جبکہ ٹیلی نار مائیکروفائنانس بینک کی جانب سے ریجنل ہیڈ سائوتھ علی رضاشاہ نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔

مذکورہ مفاہمتی یاداشت کے مطابق ٹیلی نار مائیکروفائنانس بینک طلباوطالبات کو اسکالرشپ فراہم کرے گا۔علاوہ ازیںکینٹینز،طلباوطالبات اور فیکلٹی ممبران کو ایزی پیسہ موبائل ا کائونٹ سروس بھی مہیا کی جائے گی۔تربیتی ورکشاپس اور سیمینار کے انعقاد میںمعاونت فراہم کی جائے گی۔ ریجنل ہیڈ سائوتھ علی رضاشاہ نے لائبریریز اور دیگر شعبہ جات کو ڈیجٹلائز کرنے کے لئے بھی معاونت اور پیشکش کی اور اس کے ساتھ ساتھ باہمی مشاورت سے دیگر منصوبوں پر بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے ٹیلی نار مائیکروفائنانس بینک کی جانب سے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی نامساعد مالی حالات کے باوجود اساتذہ اور طلباوطالبات کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔اکیڈیمیاء اور انڈسٹریز کے مابین اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے تعلیمی اداروں اورانڈسٹریز کے مابین اشتراک سے معاشی ترقی کو یقینی بنایاجاسکتا ہے،انڈسٹریز کو چاہیئے کہ وہ آگے آئیں اور عصر حاضر کے تقاضوں اور مسائل کے حل کے لئے اکیڈیمیاء کے ساتھ مثبت اور اثر انگیز اشتراک کو یقینی بنائیں جس سے ہماری معیشت کوایک نئی جہت ملے گی۔

متعلقہ عنوان :