جی سی یواورفارمن کرسچن کالج یونیورسٹی کے درمیان تحقیقی وتدریسی معاہدہ

جمعہ 22 فروری 2019 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) لاہور کی دو تاریخی اور قدیمی درسگاہوں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہوراور فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی کے مابین تحقیقی وتدریسی تعاون کا معاہدہ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹرجیمزاے ٹبیبی نے معاہدے پر دستخط کیئے،جبکہ اس موقع پررجسٹرار صبور احمد خان ،اکیڈمک پلاننگ اینڈ ایکسٹرنل لنکس کی ڈائریکٹر فوزیہ شاہین اورچیئرمین شعبہ پولیٹیکل سائنس ڈاکٹرخالد منظور بٹ بھی موجودتھے ۔

تحقیقی معاہدے کے تحت دونو ں جا معا ت ایک دوسرے کے طلبا ء کو تحقیق میں معا ونت فراہم کرئیں گی۔اس مو قع پر دو نو ں جا معا ت کے عہدیداران نے مشترکہ کا نفرنس کے انعقاد اور کلچر ایکسچینج پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔