بھارتی دانشوروں نے پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں پاکستان کو فاتح قرار دے دیا

پاکستان کا تحمل اور برداشت عالمی سطح پر اسے مزید معتبر کررہا ہے،حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ میں بھارت تنہا ہے۔ بھارتی دانشور کا مودی سرکار کو تماچہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 فروری 2019 11:39

بھارتی دانشوروں نے پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں پاکستان ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23 فروری 2019ء) : پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں بھارت کے دانشوروں نے پاکستان کو فاتح قرار دے دیا۔پلوامہ واقعے کے بعد بھارت میں بھی پاکستان کے حق میں آوازیں اٹھنے لگی ہیں اور وہاں کا پڑھا لکھا طبقہ پاکستان کا معترف ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اشوکا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پرتاب مہتہ نے پلوامہ حملے پر بھارتی اخبار میں تبصرے میں لکھا ہے  کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی رد عمل خود بھارت کے لیے نقصان دہ ہے۔

پاکستان کا تحمل اور برداشت عالمی سطح پر اسے مزید معتبر کررہا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ میں بھارت تنہا ہے۔پوری عالمی برادری میں کوئی بھی بھارت کا موقف سننے کو تیار نہیں۔عالمی برادری بھارتی رویے کو اشتعال انگیزی کے طور پر لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ قدرتی مگر بغیر ٹھوس ثبوت کے بلا جواز ہے۔بھارت کی توجہ مسائل کے حل کی بجائے الزام تراشیوں پر مرکوز ہے۔

بھارتی دانشور کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی واویلا اس بات کا قومی ثبوت ہے کہ پاکستان جنگ جیت گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ سمیت کئی بڑی قوتیں دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہیں۔جب کہ کشمیر سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد خوفناک حد تک حقیقی اور بھرپور ہے۔گذشتہ پانچ سالوں میں کشمیر میں بھارت کے خلاف جنگ بہت زیادہ بڑھی ہے۔بھارتی پالیسیوں سے کشمیر کا مسئلہ مزید بگڑا ہے۔مسائل کا حل جنگ سے نہیں امن سے ہی ممکن ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ اس جنگ میں بھارت تنہا ہے۔بھارتی دانشور نے مزید کہا کہ ہماری انٹیلی جنس ، ٹیکنالوجی،اور خفیہ آپریشن کی صلاحیت ادھوری ہے۔بھارت نے 1971ء میں ایک کامیاب سازش تو کر لی لیکن امن تباہ کر دیا۔