نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے جو ملکی تقدیر بدل سکتی ہے،ڈاکٹرعارف علوی

حکیم محمد سعید جیسے لوگ ہمارے ہیرو ہیں، ان کی تقلید کی ضرورت ہے،ہمدرد یونیوسٹی کے کانووکیشن سے خطاب

ہفتہ 23 فروری 2019 19:03

نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے جو ملکی تقدیر بدل سکتی ہے،ڈاکٹرعارف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے جو ملکی تقدیر بدل سکتی ہے۔حکیم محمد سعید جیسے لوگ ہمارے ہیرو ہیں، ان کی تقلید کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کو صدر ہمدرد یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ طب کے شعبے میں حکیم محمد سعید کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

انسانی خدمت کا جذبہ حکیم محمد سعید میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔انہوں نے بطور گورنر ہمیشہ اکانومی کلاس میں سفر کیا ۔صدر مملکت نے کہا کہ تعلیم مکمل ہونے کے بعد طلبا پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ، نوجوان ملکی تقدیر بدل سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت قوم کے کروڑوں روپے کی بچت کی گئی۔