Live Updates

مریم نواز سے نواز شریف کی درخواستِ ضمانت مسترد ہونے کا سوال

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے صحافیوں کے تمام سوالات پر چپ سادھ لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 فروری 2019 14:20

مریم نواز سے نواز شریف کی درخواستِ ضمانت مسترد ہونے کا سوال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2019ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی والد کی عیادت کے لیے جناح اسپتال آمد ہوئی۔اس موقع پر مریم نواز سے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بارے میں صحافیوں کی طرف سے سوال کیا تاہم مریم نواز نے کسی بھی سوال کا جواب نہ دیا اور چپ سادھ لی۔مریم نواز نے صحافیوں کے کسی بھی سوال کا جواب نہ دیا اور چپ چاپ چلی گئیں۔

مریم نواز سے یہ بھی سوال کیا گیا کہ کیا نواز شریف کی ضمانت کسی دباؤ کی وجہ سے مسترد ہوئی۔تاہم انہوں نے کسی سوال کا جواب نہیں دیا اور خاموشی سے چلی گئیں۔واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں دی جانے والی سزا کے فیصلے کے خلاف دائر طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست کو خارج کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن کے بینچ نے طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست پر محفوظ مختصر فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد ہائی کور ٹ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں دی جانے والی سزا کے فیصلے کیخلاف دائر طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست کو خارج کر دیا۔

یاد رہے کہ 19 فروری 2019 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال سزا کی معطلی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن کے بینچ نے وکیل دفاع خواجہ حارث اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے 20 فروری کو نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی 7 سال قید کی سزا کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کو سنائے گئے پاناما کیس کے فیصلے کے نتیجے میں اٴْس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دیا گیا اورعدالت عظمیٰ نے نیب کو شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا۔

8 ستمبر 2017 کو نیب نے نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز، فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور ایون فیلڈ ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے۔ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی جسے بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیا تھا۔احتساب عدالت نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید اور فیلگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات