وفا قی پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کیخلاف مختلف کا رروائیاں،10ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات بر آمد کر لیں

بدھ 27 فروری 2019 18:12

وفا قی پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کیخلاف مختلف کا رروائیاں،10ملزمان ..
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2019ء) وفا قی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی2کلو 110گر ام چرس ، شراب ،اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ برآمد کر کے ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔تفصیلا ت کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے پولیس افسران کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشوں اورجر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف بھر پو رکر یک ڈائون کیا جا ئے ، ان ہد ایا ت کی روشنی میں سی آئی اے پولیس کے انسپکٹر محمد اعظم نے ملزم صداقت علی سے 1640گر ام چرس بر آمد کرلی ، شہزاد ٹا ئون پولیس نے ملزم راجہ وسیم سے 470گر ام چرس برآ مد کرلی ، آ بپا رہ پولیس نے ملزم قیصر مسیح سے 21لیٹر شراب بر آمد کرلی ، بنی گا لہ پولیس نے ملزم محسن عبا سی سے ایک عدد 12بور گن معہ ایمونیشن بر آمد کرلیا، گو لڑ ہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم عابد سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا ، تھا نہ شالیمار پولیس نے دو ملزمان وحید اختر اور رفاقت کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے پسٹل 9mmمعہ ایمونیشن بر آمد کرلیا ، شمس کا لو نی پولیس نے ملزم سید رحیم سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور بغیر اجا زت سلنڈر بھر ائی کر نے پر ملزم حضرت عمر کو گرفتار کر لیا ، کھنہ پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری میں ملزم وقار احمد کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کا و شوں مزید تیز کیا جا ئے کیو نکہ یہ عنا صر معاشر ے کے نو جو ان طبقے میں بگا ڑ کے سا تھ ساتھ امن و امان کے درپے ہو تے ہیں اور ان لو گو ں کے خلا ف کا رروائی میں کو تا ہی کسی بھی صور ت بر اشت نہیں کی جا ئے گی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے عزم کا اظہا ر کیا کہ اسلام آ باد پو لیس ایسے عنا صر کا قلع قمع کر ے گی۔ انہو ں نے کہا ہے کہ تما م پولیس افسران منشیا ت فروشوں کے خلا ف ٹھو س اقداما ت کر یں، انہو ں نے تما م افسران کو ہد ایا ت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علا قوں میں بھکا ریو ں کے خلاف بھر پو ر کر یک ڈائون کر یں ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں، انہو ںنے کہاکہ وفا قی دارالحکو مت کی سیکور ٹی کو مزید مو ثر بنا یا جا ئے داخلی و خا رجی راستو ں سمیت تما م علا قوں میں سخت چیکنگ کی جا ئے مشکو ک و مشتبہ افراد پرکڑ ی نظر رکھی جا ئے ۔