پاکستان بار کونسل کی پشاور ہائیکورٹ کے جج پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

جسٹس محمد ایوب خان پر فائرنگ کا واقعہ سکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان ہے، اعلامیہ

جمعرات 28 فروری 2019 14:46

پاکستان بار کونسل کی پشاور ہائیکورٹ کے جج پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2019ء) پاکستان بار کونسل نے پشاور ہائیکورٹ کے جج پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جسٹس محمد ایوب خان پر فائرنگ کا واقعہ سکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بار کونسل اعلامیہ وائس چیئرمین سید امجد شاہ اور چیرمین ایگزیکٹو کمیٹی حافظ محمد ادریس کی جانب سے جاری کیا گیا۔ پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ وفاقی و صوبائی حکومت ججوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرے۔پاکستان بار کونسل نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف جلد از جلد کاروائی کی جائے۔