این اے 91 سرگودھا کے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی

منفرد اور دلچسپ کیس ہے، آئندہ سماعت پر وکلاء تیاری کر کے آئیں،کیس میں مزید التوا نہیں دیں گے، جسٹس عظمت سعید شیخ

جمعرات 28 فروری 2019 14:56

این اے 91 سرگودھا کے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت اٹارنی جنرل کی عدم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2019ء) سپریم کورٹ نے این اے 91 سرگودھا کے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماعت کے آغاز پر جسٹس عظمت شیخ نے کہاکہ منفرد اور دلچسپ کیس ہے، آئندہ سماعت پر وکلاء تیاری کر کے آئیں،کیس میں مزید التوا نہیں دیں گے۔