Live Updates

شہید جوانوں کی ماؤں کے اعزاز میں ملتان میں پر وقار تقریب کا انعقاد

اسکول آف سکلز (گلوبل ای کامرس) کے زیر اہتمام پاک فوج اور مسلح اداروں کی جانب سے مدرز ڈے کی خصوصی محفل

اتوار 11 مئی 2025 16:46

شہید جوانوں کی ماؤں کے اعزاز میں ملتان میں پر وقار تقریب کا انعقاد
ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) ملتان میں شہید جوانوں کی ماؤں کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں اسکول آف سکلز (گلوبل ای کامرس) کے زیر اہتمام پاک فوج اور مسلح اداروں کی جانب سے مدرز ڈے کی خصوصی محفل سجائی گئی۔ نمائندہ خصوصی کے مطابق 10 مئی کو "مدرز ڈے" کے موقع پر پاک فوج اور دیگر مسلح اداروں کے شہید جوانوں کی ماؤں کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، یہ پروگرام گلوبل ای کامرس کے ادارے کے مرکزی ہال میں منعقد ہوا، جس میں سول سوسائٹی، شہید جوانوں کی ماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

multan mothers day 1
 
تقریب کے دوران مقررین نے اپنے خطابات میں شہداء کی ماؤں کی قربانیوں، عزم اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا گیا، شرکاء نے زور دیا کہ شہیدوں کی مائیں پاکستان کی عظمت اور استقامت کی علامت ہیں اور ان کی عزت و تکریم قومی فرض ہے، تقریب میں موجود خواتین نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹوں کی قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے وقف ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر گلوبل ای کامرس کے سی ای او سہیل طارق نے شہید ماؤں کو اعزازی شیلڈز پیش کیں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ شہیدوں کی ماؤں کا جذبہ اور استقامت پاکستانی قوم کی طاقت کا منبع ہے، یہ خواتین ہماری اجتماعی شناخت کا حصہ ہیں اور ان کی عزت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔
multan mothers day 2
 
اس موقع پر شرکاء نے یک زبان ہو کر کہا کہ ایسی تقریبات نہ صرف شہدا کے خاندانوں کے حوصلے بلند کرتی ہیں بلکہ نئی نسل کو بھی قربانیوں کی اہمیت سے آگاہ کرتی ہیں، شہید خاندانوں کے ساتھ مسلسل تعاون اور ان کے اعزاز میں ایسی سرگرمیوں کو قومی یکجہتی کی علامت قرار دیا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات