ایڈیشنل میڈیکل سپرنینڈنٹ ایڈمن کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کنٹین کا اچانک دورہ کنٹین میں گندگی اور صحیح انتظامات نہ ہونے کے باعث برہمی کا اظہار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 1 مارچ 2019 18:27

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ایڈیشنل میڈیکل سپرنینڈنٹ ایڈمن کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کنٹین کا اچانک دورہ کنٹین میں گندگی اور صحیح انتظامات نہ ہونے کے باعث برہمی کا اظہار اور اسے درست کرنے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل میڈیکل سپرنینڈنٹ ایڈمن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے ایڈمن آفیسر آئی ٹی آفیسر اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر اور سینٹری انسپکٹر کے ہمراہ مریضوں اور ان کیے لواحقین کی سہولت کے لیے موجود کنٹین کا اچانک دورہ کیا جبکہ کنٹین میں صفائی کے انتظامات درست نہ تھے اور کچن میں گندگی ہونے کے باعث اے ایم ایس نے برہمی کا اظہار کیا اور کنٹین کے ٹھیکیدار کو ایک ہفتے میں کنٹین میں رنگ روغن کروانے اور صفائی حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کروانے کی ہدایت کی اگر اس پر عمل نہ ہوا تو کنٹین کا ٹھیکہ منسوخ کر کے قانونی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :