حکومت سندھ نے آئی جی کی تجویز پر صوبے میں ریجنل پولیس افسران تعینات کرنے کی منظور ی دے دی

ہفتہ 2 مارچ 2019 19:28

حکومت سندھ نے آئی جی کی تجویز پر صوبے میں ریجنل پولیس افسران تعینات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2019ء) حکومت سندھ نے آئی جی کی تجویز پر صوبے میں ریجنل پولیس افسران تعینات کرنے کی منظور ی دے دی ہے ۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے صوبے میں آر پی اوز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے،جس کے بعد اب اب صوبے بھر کو تین ایڈیشنل آئی جیز سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

دو ایڈیشنل آئی جی کو بطور حیدرآباد رینج اور سکھر رینج تعینات کیا جائے گا۔

حیدرآباد، شہید بے نظیرآباد اور میرپورخاص ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد کے ماتحت ہونگے۔ایڈیشنل آئی جی سکھر کے پاس سکھر کے ساتھ لاڑکانہ رینج ہوگی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سیٹ پہلے ہی موجود ہے۔آر پی اوز کی تعیناتی سے اعلی سطح کے معاملات میں آسانی ہوگی۔اس سے قبل صرف رینج ڈی آئی جیز ہوتے تھے جو آئی جی سندھ کو رپورٹ کرتے تھے

متعلقہ عنوان :