تمام ڈاکٹرز اپنی حاضری کو یقینی بنا کر مریضوں کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کریں کیونکہ یہ نیکی بھی ہے اور عبادت بھی جسے ہم سب نے مل کر پورا کرنا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 مارچ 2019 13:25

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال میں تمام ڈاکٹرز اپنی حاضری کو یقینی بنا کر مریضوں کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کریں جبکہ آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر اسد محمود اپنے فرائض ذمہ داری سے سرانجام دے کر مریضوں کو ریلیف دیں ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن و ایڈیشنل میڈیکل سپرنینڈنٹ ایڈمن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے پی ایم اے کے اجلاس میں شرکاء سے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری پی ایم اے ڈاکٹر ارشاد علی تنیو کے علاوہ سینکڑوں ڈاکٹر موجود تھے انہوں نے کہا کہ مریضوں کو صحت عامہ کی سہولیات کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے کیونکہ یہ نیکی بھی ہے اور عبادت بھی جسے ہم نے پورا کرنا ہے جبکہ اجلاس میں ڈاکٹر خالد محمود کو ان کی بہتر خدمات اور اچھی کارکردگی پر پی ایم اے کا پراونشل کونسلر منتخب کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :