وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بھارتی آبدوز کا سراغ لگا نے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین

منگل 5 مارچ 2019 20:41

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بھارتی آبدوز کا سراغ لگا نے پر پاک بحریہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا نے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے -وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر دشمن پراپنی صلاحیت کی دھاک بٹھا دی ہے اورپاک بحریہ نے بھارتی نیوی کے مذموم عزائم کو ناکام بنا یا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان بحریہ کا یہ اہم کارنامہ اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کاآئینہ دار ہے اور پاک بحریہ کسی بھی قسم کی آبی جارحیت سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاک بحریہ وطن کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اورقوم کو پاکستان نیوی کی صلاحیتوں اور کارناموں پر فخر ہے۔