عوام کو غربت سے نکالنے کے لئے نواز شریف نے جنگ نہیں امن کااظہار کیا تھا،رانا بختیاراحمد

بھارت کوہماری طاقت کااندازہ ہے،جنگ ہوئی تو زیادہ نقصان بھارت کوہی اٹھانا پڑے گا۔سینئررہنماء مسلم لیگ ن

جمعرات 7 مارچ 2019 12:27

عوام کو غربت سے نکالنے کے لئے نواز شریف نے جنگ نہیں امن کااظہار کیا ..
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2019ء) مسلم لیگ ن پی پی 161کے سینئررہنماء رانا بختیاراحمدنے کہا ہے کہ آج ملک کا قومی بیانیہ وہی بن چکا ہے جس پر نواز شریف کو غدار کہا گیا تھا خطہ میں امن ہی ڈیڑھ ارب انسانوں کی فلاح کا راستہ ہے جنگ ہوئی تو زیادہ نقصان بھارت کواٹھانا پڑے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا پرسنز سے ایک ملاقات کے دوران کیا ،رانا بختیاراحمدنے کہاہے کہ پاکستان کے کروڑوں عوام کو غربت سے نکالنے کے لئے نواز شریف نے جنگ نہیں امن کااظہار کیا تھا تا کہ ہم اپنے پسے ہوئے عوام کو غربت کی چکی سے نکال سکیں جس کے لئے بھارت کے وزیر اعظم خود چل کرآتے رہے ہیں لیکن اس پر موجودہ حکمرانوں نے غداری کا لیبل چپکا دیا تھاآج کے حکمران ا س ہی انداز میں بغیر الفا ظ کی تبدیلی کے نواز شریف کی بات کو ہی بار بار دھرا رہے ہیں لیکن بھارت سمیت دنیا ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہے ،انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بھارت او ردنیا کوہماری عسکری طاقت کااندازہ ہوچکا ہے اول تو بھارت اب بڑھکیں تو لگا سکتا ہے لیکن جنگ نہیں کرے گا اگر ایسا ہوا تو زیادہ نقصان بھارت کوہی اٹھانا پڑے گا۔