کر اچی ،احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات میں پونے چھ ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی

ہفتہ 9 مارچ 2019 16:58

کر اچی ،احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات میں پونے چھ ارب روپے کرپشن ریفرنس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2019ء) احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات میں پونے چھ ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں پونے چھہ ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی سماعت کے موقع پرسابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے نیب کے گواہ میر عالم جوکھیو بھی عدالت میں پیش ہوئے تاہم فاضل جج کی عدم موجودگی کے باعث ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کی13 مارچ تک ملتوی کردی