Live Updates

نواز شریف کے حمایتی چاہتے ہیں کہ وہ مر جائیں

سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے نواز شریف کی صحت کی صورتحال بتا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 12 مارچ 2019 10:47

نواز شریف کے حمایتی چاہتے ہیں کہ وہ مر جائیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2019ء) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے حمایتی چاہتے ہیں کہ وہ مر جائیں لیکن ہم تو چاہتے ہیں کہ نواز شریف کی لمبی زندگی ہو۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ ایک ڈاکٹر نے نواز شریف سے کہا ہے کہ ہم نے آپ کے بہت بار ٹیسٹ کیے لیکن یقین کریں آپ کو کوئی بیماری نہیں ہے بس آپ کے دل کا ایک وال بند ہے جو اینجیو پلاسٹی سے کھل سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت شہباز گِل اور مجیب الرحمن شامی کی ملاقات ہوئی جس میں اس بات ہر بحث کی گئی کہ نواز شریف کا علاج کہاں ہونا چاہئیے۔لیکن نواز شریف نے کہا کہ میں اس ملک کا تین بار وزیراعظم رہا ہوں اور میں نے کوئی چوری نہیں کی اس لیے مجھے رہا کیا جائے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیلئے جیل میں لائف سیونگ یونٹ قائم کردیا،جس کے تحت جیل میں 24 گھنٹے 3 ڈاکٹرز، ایمبولینسز اور مشینری موجود رہے گی، طبیعت زیادہ خراب ہونے پرنوازشریف کو فوری پی آئی سی منتقل کیا جاسکے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی تھی کہ نوازشریف کوان کی خواہش کے مطابق علاج معالجے کی ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے۔پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں لائف سیونگ یونٹ قائم کردیا ہے۔ لائف سیونگ یونٹ میں 3 ڈاکٹرز ، ایمبولینسزاور جدید مشینری چوبیس گھنٹے الرٹ رہے گی۔ واضح رہےقائد ن لیگ نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی جیل انتظامیہ سے لائف سیونگ یونٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات