Live Updates

آئندہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے میاں اسلم اقبال کے نام پر غور

ق لیگ پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑی ہے، پی ٹی آئی کے ایک طبقے کا تاثر ہے کہ عثمان بزدار کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہے، پنجاب میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔سینئر تجزیہ کار عاف نظامی کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 مارچ 2019 21:17

آئندہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے میاں اسلم اقبال کے نام پر غور
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مارچ 2019ء) سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ آئندہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے میاں اسلم اقبال کا نام لیا جارہا ہے، ق لیگ پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑی ہے، پی ٹی آئی کے ایک طبقے کا تاثر ہے کہ عثمان بزدار کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہے، پنجاب میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔

جبکہ آئندہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے میاں اسلم اقبال کا نام لیا جارہا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ق لیگ کا پنجاب میں حکومت سازی میں اہم کردار ہے۔عارف نظامی نے کہا کہ پنجاب میں حکومتی معاملات مشکلات کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ق لیگ کی حکمت عملی یہ ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں۔ اپنے سیاسی وزن کی قیمت وصول کررہے ہیں، وزارتیں لینے کی بات بھی کی جارہی ہے۔

طارق بشیر چیمہ بہاولپور صوبے کی بات کررہے ہیں، اب خسروبختیار نے کبھی صوبے کا نام لیا؟ انہوں نے کہا کہ عام تاثر یہ ہے کہ پرویز الٰہی عثمان بزدار کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔ اب وہ کیسے ان کی جگہ لے سکتے ہیں، کیونکہ ان کی توچھوٹی سی جماعت ہے؟ لیکن ان کی چھوٹی جماعت کی کلیدی حیثیت ہے۔ عارف نظامی نے کہا کہ عمران خان عثمان بزدار کو وسیم اکرم کہتے تھے۔

لیکن ان کومعلوم ہونا چاہیے کہ سیاست اور کرکٹ میں فرق ہے۔ خان صاحب یہ سمجھتے تھے کہ میں پنجاب کو بھی خیبرپختونخواہ کی طرح ریموٹ کنٹرول سے چلا لوں گا۔ اس میں شک نہیں کہ عثمان بزدار شریف آدمی ہیں۔ لیکن ان کا تجربہ نہیں ہے۔ آپ نے ان کوڈی جی خان سے لا کر پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا دیا۔ اس نے مجھے بتایا کہ ان کو تو لاہور کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک آدھ وزیر کے علاوہ کوئی جانتا ہی نہیں کی وزراء کیا کام کررہے ہیں؟ وزراء کی کارکردگی صفر ہے۔ پی ٹی آئی کے ایک طبقے کا تاثر ہے کہ عثمان بزدار کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف سویٹ سویٹ پنجاب کہتے تھے۔ لیپ ٹاپ اسکیم میں کلیئر نس مل گئی، پہلے نیب کے مقدمات میں کلیئرنس ملی تھی۔ عارف نظامی نے کہا کہ اگر بزدار کو ادھر ادھر کیا گیا توہم اتحاد چھوڑ دیں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ق لیگ کا پنجاب میں حکومت سازی میں اہم کردار ہے۔عثمان بزدار کو چودھری برادران چلا رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات