ہائیکورٹ آفس نے ماڈل ایان علی کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کیخلاف دائر درخواست پر اعتراض لگا دیا

بدھ 13 مارچ 2019 14:53

ہائیکورٹ آفس نے ماڈل ایان علی کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کیخلاف دائر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ آفس نے ماڈل ایان علی کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر اعتراض لگا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ آفس کی جانب سے اٹھائے گئے اعترا ض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار ایان علی پاکستان میں موجود نہیں ۔ایان علی کی پاکستان میں عدم موجودگی میں درخواست کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کی توسط سے درخواست دائر کی۔ایان علی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا سامنا کرنے کے لئے ٹرائل کورٹ پیش ہونا چاہتی ہوں۔بے گناہی ثابت کرنے کے لئے کسٹم عدالت میں پیش ہونے کاموقع دیا جائے۔آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔کسٹم عدالت نے پیش نہ ہونے پر ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ایان علی پر پانچ لاکھ ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام کے تحت کسٹم حکام نے مقدمہ درج کر رکھا ہے