ملائیشیا کے دریا میں زہریلے فاضل مادوں کے باعث سینکڑوں افراد بیمار

گزشتہ ہفتے لاری پر لدے بہت سے انتہائی زہریلے کیمیائی فاضل مادے دریا میں پھینکے گئے تھے

جمعرات 14 مارچ 2019 13:45

ملائیشیا کے دریا میں زہریلے فاضل مادوں کے باعث سینکڑوں افراد بیمار
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) ملائیشیا کے ایک دریا میں زہریلا کیمیائی کوڑا پھینکے جانے کے بعد تین سو کے قریب افراد بیمار ہو گئے جن میں اکثریت اسکولوں کے بچوں کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی وزیر تعلیم نے بتایا کہ اس وجہ سے جنوبی ریاست جوہر میں 34اسکول بند کر دئیے گئے۔ بیمار پڑ جانے والے طلبہ کی اکثریت انہی اسکولوں میں زیر تعلیم ہے۔ سینکڑوں متاثرین میں ان کے جسموں میں نظام تنفس کے ذریعے داخل ہونے والے زہر کے آثار کی تشخیص ہو گئی ہے۔ حکام کو شبہ ہے کہ گزشتہ ہفتے ایک لاری پر لدے ہوئے بہت سے انتہائی زہریلے کیمیائی فاضل مادے دریا میں پھینک دیئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :