عام بندے کو ریلیف دیا جائے گا ،غلام سرور خان

حکومت بلوچستان کو گیس کے فلیٹ ریٹ کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ہے، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

جمعہ 15 مارچ 2019 19:16

عام بندے کو ریلیف دیا جائے گا ،غلام سرور خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پٹرولیم ،سینیٹر محسن عزیز کی صدارت میں بروز جمعہ اسلام آباد میں ہوااجلاس میں ملک کے گیس سیکٹر پر تفصیلا بات کی گئی۔اس دوران غلام سرور خان ،وفاقی وزیر پٹرولیم نے اجلاس کو گیس بلنگ ،گیس چوری کی روک تھام اور حکومت کے نئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔

غلام سرور خان نے کوئٹہ میں ہونے والی وزیر اعلی بلوچستان سے ملاقات کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ حکومت بلوچستان کو گیس کے فلیٹ ریٹ کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عام بندے کو ریلیف دیا جائے گا۔ حکومت گیس سیکٹر میں اچھی اصلاحات لائے گی۔پٹرولیم ڈویڑن ،بلوچستان حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے، لہذا بلوچستان کے گیس سیکٹر کے مسائل جلد حل کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں گیس چوری روکنے کی حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ہے۔ غلام سرور خان نے واضح کیا کہ اووربلنگ کے متاثرہ صارفین کی تلافی کی جائیگی۔زائد بلوں کی تفتیش کے لئے 3 کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں جن کے نام یہ ہیں انٹر ڈپارٹمنٹل انکوائری کمیٹی اے ایف فارگوسن اور وزیراعظم کی انسپکشن ٹیم انکوائری کر رہی ہے۔22 مارچ تک انکوائری رپورٹ دی جائیگی ،غلام سرور خان نے کہا کہ اووربلنگ کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ گیس کا خسارہ 154 بلین روپے ہے۔پچھلی حکومت نے چار سالوں میں کوئی گیس کنکشن نہیں دیا جبکہ مسلم لیگ ن نے آخری سال 55 بلین روپے کی گیس سکیمیں شروع کی۔ لہذایہ پری پول رگنگ ہے۔چیئرمین سینیٹر محسن عزیز اور باقی ممبران نے غلام سرور خان کی جی ای ڈی سی کے سلسلے میں تعریف کی