کراچی ،رینجرز نے سرسید کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

جمعہ 15 مارچ 2019 19:16

کراچی ،رینجرز نے سرسید کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ اطلاع پر سرسید کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر سر سید کے علاقے میں کارروائی کرکے دو ملزمان فرقان شاہ اور عدیل علی سومرو عرف راجو عرف بیروکو گرفتا رکرلیا گیا ۔ملزمان اقدام قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمدہوا ہے ۔ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔