نوشہرہ کینٹ، آکوڑہ خٹک نجی سکول کی ٹیچر کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمہ میں گرفتار سکول پرنسپل ضمانت پر رہا
جمعہ 15 مارچ 2019 21:20
(جاری ہے)
پشاور ہائیکورٹ پشاور کے سنگل بینچ کی جانب سے ملزم کی ضمانت کے فیصلے پر متاثرہ لڑکی عصمت بی بی نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے رب العالمین سے انصاف کی دعا اور امید کا اظہار کیا ہے ۔
عصمت بی بی کے مطابق وہ عدم تحفظ کا شکار ہے ۔ملزم عمران عامر پرسپل نجی پبلک سکول اکوڑہ خٹک کے وکیل اور رشتہ دار دان نے فیصلے کو حق کی فتح قرار دیاہے۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے آکوڑہ خٹک کے معروف نجی پبلک سکول کی سکول لیڈی ٹیچر مس عصمت بی بی نے گزشتہ آٹھ فروری 2019 ،ْ کو تھانہ آکوڑہ خٹک میں تحریری درخواست دی کے سکول پرسپل عمران عامر نے اس کے ساتھ جنسی درندگی کرنے کی کوشش کی جس پر سکول پرسپل عمران عامر کے خلاف تھانہ آکوڑہ خٹک میں باقاعدہ مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔ملزم کی جانب سے سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ نے گرفتار ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی جس پر ملزم نے معروف قانون دان اور سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل میاں ارشدجان ایڈوکیٹ کی وساطت سے پشاور ہائیکورٹ پشاور میں ضمانت کی درخواست دی۔متاثرہ خاتون عصمت بی بی کی جانب انسانی حقوق کے معروف قانون دان ملک انوراللہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔پشاور ہائیکورٹ پشاور کے سنگل بینچ جسٹس ابراھیم خان نے دلائل سننے کے بعد گرفتار ملزم کو دو لاکھ روپے مچلوں پر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہمارے نمائندے نے متاثرہ خاتون عصمت بی بی سے بات کی جس نے فیصلے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہے پشاور ہائیکورٹ انے کی بھی طاقت نہیں تھی اب کیا ہوں گا اللہ مالک اللہ سے دعا کروں گی۔میں عدم تحفظ کا شکار ہوں ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.